• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 605950

    عنوان:

    عورتوں کیلیے خوشبو لگانا كیسا ہے؟

    سوال:

    شریعت میں مستورات کیلیے خوشبو لگانا جائز ہے؟ برائے مہربارنی کچھ تفصیل بتا دیں اگر لگا سکتی ہیں تو کس طرح؟

    جواب نمبر: 605950

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 22-15/H=01/1443

     گھر میں بالخصوص شوہر کے سامنے لگاکر رہے جائز ہے؛ البتہ گھر سے باہر جاتے وقت نیز ایسے مواقع اور وقت میں نہ لگائے کہ خوشبو کی مہک نامحرم تک پہونچے۔ حدیث شریف میں اس پر (نامحرم مردوں تک مہک پہونچنے پر) سخت وعید وارد ہوئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند