• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 605249

    عنوان:

    اگر عورت کو بارہ دن تک خون آیاتو كتنے دن حیض كا خون شمار ہوگا؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ ایک عورت کو ایام کے دنوں میں بارہ دن تک خون آیا ، دو دن اس میں استحاضہ کے شامل کئے ، ایک دن بعد پھر خون آنا شروع ہوا ، اب اس کو استحاضہ مان کر نماز ادا کریں ؟

    جواب نمبر: 605249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1068-802/D=12/1442

     ایام کے دنوں میں بارہ دن خون آنے کی صورت میں اتنے دن حیض کے مانے جائیں گے جتنے دن کہ حیض آنے کی آپ کو عادت ہے اگر عادت کم و بیش ہوجاتی ہے تو اس مہینے سے پہلے جتنے دن حیض کا خون آیا اس ماہ میں اتنے ہی دن حیض کے مانے جائیں گے باقی استحاضہ کے ہوں گے۔

    نوٹ:۔ حیض و استحاضہ کے مسائل بہشتی زیور حصہ دوم مفصل لکھے ہیں عورتوں کو ا س کا مطالعہ کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند