• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 605194

    عنوان:

    لڑکی اپنے والدین كے پاس كب جاسكتی ہے اور وہاں كتنے دن رہ سكتی ہے؟

    سوال:

    لڑکی کے سسرال والے کافی سخت ہیں، اور لڑکی کو میکے جلدی بھیجتے نہیں، بہت بار اسی بات پر جھگڑا بھی ہوا ہے اور آخری مرتبہ لڑکی کی والدہ نے ایک دن کے لیے آنے کو کہا تو لڑکے نے بہت کچھ سنادیا ہماری والدہ کو (جس کی وجہ سے والدہ کافی پریشان رہتی ہیں) اور لڑکی خود آنا چاہتی ہے اپنے ماں باپ سے ملنے تو سوال یہ ہے کہ شریعت میں اس کیا حکم ہے؟ لڑکی کاکیا حق ہے؟ میکے والوں کا کیا حق ہے اور لرکی کب آسکتی ہے اور کتنا رہ سکتی ہے ؟ پوری تفصیل بتائیں۔ مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 605194

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:884-662/sd=12/1442

     شوہر کو چاہیے کہ وہ حسبِ سہولت وقتاً فوقتاً بیوی کو اس کے والدین کی ملاقات کا موقع دیا کرے اور اگر کسی طرح کے فتنے کا اندیشہ نہ ہو تو بیوی کو کبھی کبھی میکے بھی چھوڑ دیا کرے ،شوہر کے لیے بیوی کو اس کے والدین سے ملاقات پر پابندی لگانا جائز نہیں ہے۔ ولا یمنعہا من الخروج إلی الوالدین فی کل جمعة إن لم یقدر علی إتیانہا علی ما اختارہ فی الاختیار۔ (الدر المختار، فتاویٰ محمودیہ ۱۸/۵۸۶ڈابھیل) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند