• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 605071

    عنوان:

    كیا رضاعی ماں کا رضاعی بیٹا محرم ہے ؟

    سوال:

    میری ایک رضاعی ماں ہے جس نے مجھے ایام طفولیت میں دودھ پلایا تھا. میں اکثر ان سے ملنے ان کے گھر جاتی ہوں اور ان کے پانچ بیٹوں سے ، جو کہ میرے رضاعی بھائی ہیں، سے پردہ نہیں کرتی. اس کے علاوہ میری رضاعی ماں کا ایک رضاعی بیٹا ہے . کیا رضاعی ماں کا رضاعی بیٹا میرا محرم ہے ؟

    جواب نمبر: 605071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:821-610/sd=11/1442

     جی ہاں! آپ کی رضاعی ماں کا رضاعی بیٹا آپ کا محرم ہے ۔

    و لو أرضعت امرأة صغیرین من أولاد الأجانب صارا أخوین لکونہما من أولاد المرضعة فلا یجوز المناکحة بینہما إذا کان أحدہما أنثی، والأصل فی ذلک أن کل اثنین اجتمعا علی ثدی واحد صارا أخوین أو أختین أو أخا وأختا من الرضاعة فلا یجوز لأحدہما أن یتزوج بالآخر ولا بولدہ کما فی النسب․ (الفتاوی الھندیة: ۱/۳۴۳)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند