• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 605043

    عنوان:

    عادت سے دو تین دن پہلے تھوڑا سا خون آجائے تو اس كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    حیض شروع ہو نے سے دو یا تین دن پہلے تھوڑا سا خون spotting دکھائی دے تو کیا وہ بھی حیض میں داخل ہو گا ؟یا پھر دو یا تین دن بعد جب سے خون کا flow شروع ہو گا تب سے حیض ما نے گے ؟

    جواب نمبر: 605043

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 882-728/M=11/1442

     حیض شروع ہونے سے دو یا تین دن پہلے جو تھوڑا سا خون دکھائی دیا وہ خون آکر فوراً بند ہوگیا یا لگاتار آتا رہا یہاں تک کہ حیض کا زمانہ شروع ہوگیا؟ اگر خون تھوڑی دیر آکر بند ہوگیا، مسلسل تین دن نہیں آیا تو وہ خون استحاضہ شمار ہوگا، اور حیض اُس دن سے شمار ہوگا جس دن سے حیض آنے کی عادت ہے۔ اور اگر نوعیت کچھ اور ہے تو واضح کرکے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند