• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 604951

    عنوان:

    پردہ كی اہمیت وفرضیت قرآن پاك كی سات آیات اور اتقریبا ستر احادیث سے ثابت ہے؟

    سوال:

    میں نے درس نظامی کیا ہوا ہے اور شرعی پردہ کرتی ہوں ۔ پردہ کی وجہ سے سب کہتے ہیں رشتہ دین دار نہ ملا یا اسکی قدر کرنے والا نہ ملا اور بعد میں نہ کرنے دیا پردہ تو بھی چھوڑنا پڑے گا اور زیادہ برا لگے گا تو اب ہی چھوڑ دو میں پردہ نہیں چھوڑنا چاہتی اور قدردان و دین دار شوہر کی خواہش رکھتی ہوں کہ سنت طرز سے نکاح ہو جائے ور جلد ہو جائے میں ربنا ھبلنا والی دعا نماز میں سلام سے پہلے بھی پڑھتی ہوں۔ آپ مہربانی فرما کر کوئی وظیفہ بھی تجویز فرما دیں اس سلسلے میں ۔ جزاک اللّہ خیرا کثیرا

    جواب نمبر: 604951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 994-706/D=11/1442

     لڑکیوں عورتوں کے لئے پردہ کرنا فرض ہے قرآن پاک کی سات (7) آیات اور حدیث کی تقریباً ستر (70) روایات سے اس کی تاکید اہمیت و فرضیت ثابت ہے۔

    آپ لوگوں کے بہکانے میں نہ آئیں، احکام شریعت پر عمل کرنے میں دقت اور اہل زمانہ کی جملہ بازی سننے کو ملے گی لیکن بھروسہ اللہ تعالی کی ذات پر ہو۔ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَہ مَخْرَجاً جو اللہ تعالی کا تقویٰ اختیار کرتا ہے اللہ پریشانیوں سے نکلنے کے راستے پیدا فرمادیتے ہیں۔

    ان شاء اللہ مناسب رشتہ ملے گا۔ آپ بعد نماز عشاء یَا جَامِعُ کا وظیفہ گیارہ سو (1100) مرتبہ پڑھ کر اول آخر درود شریف بھی 11-11 بار پڑھ لیں پھر دعا کریں، ان شا ء اللہ کامیابی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند