معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 604661
عدت کے دوران شوہر كے بھائی كے گھر رہائش اختیار كرنا؟
کیا عدت کے دوران عورت اپنے بچوں کے ساتھ شوہر کے بھائی کے گھر شفٹ ہوسکتی ہے، اگر اس کے سارے بچے جوان ہیں اور ان میں بھی کچھ بدوں کے بچے ہوں اور عورت کے عمر ۶۰سال ہو؟
جواب نمبر: 604661
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 800-660/M=10/1442
معتدہ کو عدت، اپنے شوہر کے گھر گزارنی چاہئے، بلاعذر شرعی وہاں سے دوسری جگہ منتقل ہونا درست نہیں۔ سوال میں یہ واضح نہیں کہ عورت اپنے شوہر کے گھر عدت کیوں نہیں گذار سکتی؟ وہ شوہر کے بھائی کے گھر کیوں جانا چاہتی ہے جب کہ عورت کو اپنے جیٹھ یا دیور سے پردہ لازم ہے، مجبوری اور پریشانی کیا ہے اس کو واضح کرکے سوال کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند