• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 604427

    عنوان:

    كیا شرمگاہ سے پانی نكلنے سے غسل واجب ہوتا ہے؟

    سوال:

    شرمگاہ سے پانی نکلے تو کیا غسل واجب ہوتا ہے۔؟ پانی کا کوئی کلر نہ ہو جیسا سادہ پانی ہوتا ہے ویسا ہو بہت سی دفعہ صبح اٹھے بعد انڈر ویئر پر پانی کا نشان ہوتا ہے۔ اس طرح دن میں بھی بہت سی دفعہ ہوتا ہو۔ استنجا کرنے کے تھوڑی دیر بعد بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کے پانی نکالا۔ایسی صورت میں کیا کرے؟ کیا ہر دفعہ غسل کرنا ہوگا۔ جبکہ نظر کی بھی الحمدُللہ حفاظت ہے اور دل میں گندے خیالات بھی نہیں؟

    جواب نمبر: 604427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 967-667/B=10/1442

     عورت کو شرمگاہ سے وقتا فوقتا پانی نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتا؛ بلکہ جس جگہ وہ پانی لگا ہے اس کا دھولینا اور استنجاء کرلینا کافی ہے۔ آپ دھوکر نیا وضوء کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند