• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 603854

    عنوان:

    كیا بیوی اپنی ذاتی ملكیت والی چیزوں كے استعمال سے شوہر كو روك سكتی ہے؟

    سوال:

    جس طرح بیوی کو زکات دینے سے زکات ادا نہیں ہوتی کیوں کہ وہ آپ ہی کی ملکیت رہتی ہے ۔ کیا اسی طرح شوہر اپنی بیوی کی ملکیت میں موجود مال، سونا، یا زمین کو اپنے ضرورت کے وقت استعمال کرسکتا ہے ؟اگر شوہر مانگے اور بیوی منع کردے تو کیا حکم ہے ۔علماء کرام رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 630-536/M=08/1442

     جو چیز بیوی کی ملکیت ہے اس کو شوہر، بیوی کی اجازت سے استعمال کرسکتا ہے، شوہر مانگے تو بیوی کو چاہئے کہ اجازت دیدے لیکن اگر بیوی منع کردے تو شوہر کو جبراً اس کی چیز استعمال کرنے سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند