معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 603824
شوہر کے انتقال کے بعد بیوی کا نفقہ كس پر ہے؟
سوال کی فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخص کا انتقال ہوا اس کی اہلیہ زندہ ہے لیکن اس شخص نے ترکہ میں کچھ نہیں چھوڑا تو اس کی بیوی کا نفقہ کس کے ذمہ ہوگا کیا اس شخص کے والد پر اس کی بیوی کا نفقہ واجب ہوگا ؟
جواب نمبر: 603824
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:670-477/sd=8/1442
اگر بیوی کے پاس مال ہے تو اس کا خرچ خود اسی پر ہے، اور اگر مال نہیں ہے تو اس کے والد کے ذمے اس کا نفقہ ہے۔ شوہر کے والد پر بہو کا نفقہ واجب نہیں ہے۔
(وکذا) تجب (لولدہ الکبیر العاجز عن الکسب) کانثی مطلقا۔ قال ابن عابدین:(قولہ کانثی مطلقاً) ای ولولم یکن لھا زمانة تمنعھا عن الکسب فمجرد الا نوثة عجز الا اذا کان لھا زوج فنفقتھا علیہ مادامت زوجة الخ (رد المختار ج۲ص ۹۲۵، باب النفقة) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند