• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 603807

    عنوان: شوہر کی عدم موجودگی میں بیوی کے لیے ساس سسر کی خدمت کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟ 

    سوال:

    شوہر کی عدم موجودگی میں بیوی کے لیے ساس سسر کی خدمت کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟ اگر نہیں ہے تو پھر اس کی خدمت کون کرے گا؟

    جواب نمبر: 603807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 607-526/M=08/1442

     شوہر موجود ہو یا نہ ہو، عورت پر اپنی ساس، سسر کی خدمت لازم و واجب نہیں؛ البتہ اخلاقی طور پر عورت کو چاہئے کہ حسب طاقت و ہمت، ساس سسر کی خدمت کرے اور اِس کو سعادت سمجھے؛ البتہ سسر کی جسمانی خدمت سے احتیاط کرے۔ ضعیف و محتاج والدین کی خدمت اولاد کے ذمہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند