• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 602996

    عنوان:

    لے پالک اولاد کو محرم بنانے كا طریقہ؟

    سوال:

    شادی کو آٹھ سال ہوگئے ہیں اور میں بچہ گود لینا چاہتاہوں، میں نے سنا ہے کہ اگر میں بچے کو اپنا دودھ پلادیتی ہوں تو بچہ محرم ہوجاتاہے ، کیا یہ شریعت کی روشنی میں حلال ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 576-376/SN=06/1442

     بچہ گود لینا شرعاً جائز ہے، مگر اس کی وجہ سے وہ بچہ حقیقی (صلبی) اولاد کے درجے میں نہ ہوگا؛ البتہ اگر آپ کو دودھ ہوتا ہے اور دو سال عمر ہونے سے پہلے پہلے اپنا دودھ پلادیتی ہیں تو وہ آپ کے حق میں محرم ہوجائے گا اور آپ اس کی رضاعی ماں بن جائیں گی۔ اس سلسلے میں آپ نے جو کچھ سنا ہے وہ صحیح سنا ہے۔ عن عائشة رضی اللہ عنہا قالت: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: یحرم من الرضاعة ما یحرم من الولادة ۔ رواہ البخاری (مشکاة، رقم: 3161)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند