• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 602956

    عنوان:

    عدت میں مشت زنی ہوگئی تو کیا کرے؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ عدت کے اندر مشت زنی ہوگئی، اس کے لیے کیا گناہ ہے؟ کیااس وجہ سے عدت میں تو کوئی فرق نہیں پڑا؟ فحش ویڈیو دیکھنے اور مشت زنی کرنے کا کا کیا گناہ ہے؟

    براہ کرم، جواب دیں۔ اور کچھ وظیفہ بتائیں کہ یہ عادتیں چھوٹ جائے۔

    جواب نمبر: 602956

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:557-186T/sn=7/1442

     (1-2) صورت مسئولہ میں عدت پر تو کوئی اثر نہ پڑے گا، عدت اپنے وقت پر بہرحال مکمل ہوجائے گی ؛ لیکن فحش ویڈیو دیکھنا یہ آنکھوں کا زنا ہے، اس سے بچنا ضروری ہے، اسی طرح مشت زنی بھی بڑا گناہ ہے، بہر حال جو کچھ ہوا اس سے سچے دل سے توبہ واستغفار کرلیں، گناہ چھوڑنے کے لئے ہمت سے کام لیں، انٹرنیٹ کا استعمال بالخصوص تنہائی میں نہ کریں، اگر کبھی شیطان گناہ کی طرف لے جانا چاہے تو فورا لاحول الخ پڑھ لیں اور گناہوں پر اللہ کا جو عذاب ہوگا اسے مستحضر کرلیں، نیزتنہائی میں ہو تو باہر آجائیں، ایسا کرنے سے انشاء اللہ گناہوں سے حفاظت رہے گی ۔

    عن أبی الضحی، عن مسروق، عن ابن مسعود، فی قولہ عز وجل: {إلا اللمم} (النجم: 32) قال: " زنا املعین النظر، وزنا الشفتین التقبیل، وزنا الیدین البطش، وزنا الرجلین المشی، ویصدق ذلک الفرج أو یکذبہ، فإن صدقہ بفرجہ کان زانیا، وإلا فہو اللمم " قال الحلیمی رحمہ اللہ: فثبت بالکتاب والسنة وجوب التوبة إلی اللہ علی کل مذنب، وإسراع القلب والإنابة، وأن اللہ تبارک وتعالی یقبل التوبة من عبدہ ولا یردہا علیہ إلخ(شعب الإیمان 9/ 277،رقم: 6659)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند