• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 602712

    عنوان:

    وفات کے بعد مہر کس طرح ادا کرے ؟

    سوال:

    ایک ہفتہ پہلے کم عمری میں میری بیوی کا انتقال ہوگیا، ہمارے دو بچے ہیں، میں نے اس کو مہر ادا نہیں کیا تھا، میرا خیال تھا کہ بعد میں ادا کردوں گا، مگر اس کا انتقال ہوگیا، کیااب شریعت کے مطابق کوئی ایسا راستہ ہے جو میں اس کے مہر کے بارے میں کچھ کرسکوں؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:500-390/sn=7/1442

     مہر کی رقم اب مرحومہ کا ترکہ بن گئی، اس میں سے (اسی طرح مرحومہ نے جو کچھ بھی اپنا مملوکہ مال چھوڑا ہے سب میں سے )ایک چوتھائی کے تو آپ حقدار ہیں ، مابقیہ ان کے دیگر ورثا(بچے اور والدین) کو ملے گا۔ نوٹ: بچوں کی جنس(بیٹے یا بیٹی) لکھنے پر نیز یہ وضاحت آنے پر کہ مرحومہ کے والدین باحیات ہیں یا نہیں؟ یہ لکھا جاسکتا ہے کہ دیگرورثا کو اس میں سے کتنا کتنا ملے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند