• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 602602

    عنوان:

    کیا عورت پورے پردے میں رہتے ہوئے نوکری کرسكتی ہے ؟

    سوال:

    ۱) کیا عورت پورے پردے میں رہتے ہوئے نوکری کرسكتی ہے نیک ارادہ کے لیے جیسا کہ غریبوں کے مالی مدد کے لئے ، یہ پھر مسجد کی تعمیر وغیرہ کے لئے ، اس بات کی وضاحت فرمادیں، جزاک اللہ خیر کثیر

    جواب نمبر: 602602

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:474-385/N=7/1442

     اگر نوکری (ملازمت )میں عورت کا مردوں کے ساتھ اختلاط نہ ہو، نیز گھر سے آفس آنے جانے میں کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہو تو عورت شرعی پردے کے ساتھ جائز نوکری کرسکتی ہے خواہ وہ نوکری کی تنخواہ ذاتی ضروریات میں استعمال کرے یا کسی کار خیر میں ، جیسے: غریبوں کی مدد اور مسجد کی تعمیر وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند