معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 602239
كیا عورت كو اپنے شوہر كے گھر پر ہی عدت گزارنا ضروری ہے؟
کیا عورت پر جس کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے اپنے شوہر کے گھر پر عدت گزارنا ضروری ہے ؟براہ کرم جواب عنایت فرمائیں۔
جواب نمبر: 60223926-Jan-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 431-308/SN=06/1442
جی ہاں! عدت اسی گھر میں گزارنا ضروری ہے جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہا کرتی تھی۔ وتعتدانِ أي معتدّة طلاق وموت في بیت وجبت فیہ ولایخرجان منہ إلاّ أن تخرج أو یتہدم المنزل أو تخاف الخ (درمختار مع الشامی: 5/225، مطبوعة: مکتبہ زکریا، دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
گھر میں ایك ہی كمرہ ہے جس میں سب رہتے ہیں كیا اسی كمرے میں عورت اعتكاف كرسكتی ہے؟
3930 مناظر