• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 60209

    عنوان: کیا سعودیہ عربیہ جیسے ملک میں عورت بغیر محرم کے سفر کرسکتی ہے یا نہیں؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی ورشنی میں جواب دیں ۔

    سوال: کیا سعودیہ عربیہ جیسے ملک میں عورت بغیر محرم کے سفر کرسکتی ہے یا نہیں؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی ورشنی میں جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 60209

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1157-1179/L=10/1436-U محرم کے ساتھ سفر کا حکم عام ہے اس میں کسی جگہ کی تخصیص نہیں ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر محرم کے سفر کرنے کی ممانعت فرمائی ہے اس میں آپ علیہ السلام نے کسی جگہ کی تخصیص نہیں فرمائی ہے؛ البتہ اگر قریب کسی جگہ عورت جاتی ہے کہ وہاں تک بغیر محرم سفر کرنے میں کسی فتنے کا اندیشہ نہیں تو اس کی گنجائش ہے، مگر یہ بھی حکم عام ہے کسی جگہ کے ساتھ خاص نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند