• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 601840

    عنوان:

    پندرہ دن بعد اگر سفید پانی کے ساتھ خون کی لکیر دکھائی دے تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    ہندہ کو مسئلہ یہ ہے کہ جب حیض آتا ہے تو سفید پانی کے ساتھ خون کی ایک لکیر یا نقطہ دیکھاء دیتا ہے کبھی ایک ہفتہ تک یا کبھی ۳یا ۴دن تک کبھی کچھ گھنٹوں تک اس کے بعد خون ذیادہ مقدار میں آتا ہے اور جس وقت سے سے خون زیادہ مقدار میں آتا ہے تب سے سے سات دن پر پاکی ہو جاتی ہے الحمدللہ معلوم یہ کرنا ہے کہ ناپاکی کب سے شروع ہوگی جب لکیر یا نقطہ کی مانند خون دکھتاہے تب سے یاذیادہ خون آنا شروع ہوتا ہے تب سے؟

    جواب نمبر: 601840

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 343-257/D=05/1442

     پچھلے حیض سے پاک ہونے کے پندرہ دن بعد اگر سفید پانی کے ساتھ خون کی لکیر دکھائی دیتی ہے تو یہ حیض ہی شمار ہوگا اور دس دن کے اندر اندر حیض شمار ہوگا اگر دس دن کے بعد بھی خون آتا رہا تو پچھلے مہینہ کی عادت کے مطابق حیض قرار دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند