• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 601658

    عنوان:

    بیوی کا نوکری کرنا اور آفس میں پردے کی سہولت ہونے کے باوجود بے پردگی کرنا

    سوال:

    حضرت میری بیوی آفس میں نوکری کرتی ہے شادی سے پہلے سے۔ اب جب میں نوکری چھوڑنے کو کہتا ہوں تو آگ بگولا ہو جاتی ہے ۔ اور اگر اس کو میں پردہ کرنے کو کہتا ہوں تو وہ بھی نہیں کرتی۔ کہتی ہے کرلونگی آہستہ آہستہ۔ اس آہستہ آہستہ کو چار سال سے زیادہ وقت گزر چکا ہے لیکن ابھی تک کوئی مثبت چیز نظر نہیں آرہی۔اور اس آفس کی وجہ سے تھاوٹ کا کہہ کے مجھے اپنے پاس آنے کو بھی روک دیتی ہے۔ ہماری شادی کو چھ سال ہوگئے ہیں پتہ نہیں کتنی دفعہ اس پہ ہمارا جھگڑا بھی ہوا ہے۔ پتا نہیں کتنی دفعہ میں نے اپنے ہاتھوں سے اپنی جوانی برباد کی ہے بیوی کے پاس سوئے ہونے کے باوجود۔ لیکن میری بیوی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دین کی بات اس کو بری لگتی ہے خصوصا وہ بات جو اخلاق اور بیوی یا بہو کے مطلق ہوں۔پھر ان اوپر بیان کی گئی باتوں کی وجہ سے دیگر باتوں میں بھی ہمارہ ایک دوسرے سے اختلاف ہو جاتا ہے حالات بہت ناساز ہیں۔ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں میں کافی پریشان ہوں بتائیں میں کیا کروں؟ جزاک اللّہ

    جواب نمبر: 601658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 311-266/M=05/1442

     حکمت ، اور حسن تدبیر سے اصلاح حال کی کوشش کرتے رہیں، پردے کی اہمیت اور اس کے فوائد اور بے پردگی کے نقصانات بتدریج بیوی کو بتاتے اور سمجھاتے رہیں، حدود شرع کی رعایت کے ساتھ تنبیہ و تادیب کرتے رہیں، زوجین کے حقوق و فرائض سے آگاہ کرتے رہیں اور اللہ تعالی سے صحیح فہم و ہدایت کی خصوصی دعا بھی کرتے رہیں، ان شاء اللہ مثبت امر سامنے آئے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند