معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 601484
خواب میں زنا ہونا اور اس کا ظاہری اثر محسوس ہونا
سوال : میں ۲۰سال کی لڑکی ہوں۔ میری ہمت نہیں ہوتی کہ مندرجہ ذیل مسئلہ کسی سے بیان کروں چاہے میرے والد ہی کیوں نہ ہو۔ میری والدہ بہت ہی پہلے اس دارے فانی سے کوچ کرگئی۔ لہذا ہم گھر میں اب صرف دو ہی ہیں، میرے والد اور میں۔ میں pcos {امراض رحم}سے گزر رہی ہوں اور سالہا سال مجھے حیض نہیں آتا۔ اس سال بھی صرف ایک ہی بار آیا۔ میں پچھلے تین چار سالوں سے اس میں مبتلا ہوں۔ اور ان ہی تین چار سالوں سے میں خواب میں ایک عجیب شکل والے کو اپنے ساتھ زنا کرتے دیکھتی ہوں، لیکن میں اس کا ظاہری اثر بھی محسوس کرتی ہوں۔ مجھے بہت سی جلن بھی ہوتی ہے۔ اللہ پاک کا کرم ہے میں نے آج تک اپنی عصمت میں کوئی خیانت نہیں کی۔ لیکن بہت مرتبہ دل گھبراتا ہے کیونکہ مجھے ڈر لگتا ہے، کیونکہ جب خواب دیکھتی ہوں تو میں اپنے ساتھ زنا محسوس کرتی ہوں۔ اس کے مزید میرے اندر prolactinomaکی بھی کثرت ہو رہی ہے، لیکن یہ حمل کے بعد نکلنے لگتا ہے۔ اندر میرے جسم خصوصا شرم گاہ میں بہت تیز جلن ہوتی ہے جیسے کہ میں جل رہی ہوتی ہوں اور اس سے میں بہت تڑپتی ہو۔ میں ڈاکٹروں کے پاس بھی جا رہی ہو سالوں سے لیکن حالات بد سے بدتر ہو رہے ہیں۔ صرف دوائیاں دے رہے ہے جو بہت ہی تیز ہوتی ہے اور ان سے میری صحت بھی مزید خراب ہورہی ہے۔ میں نے ایک دفعہ حضرت مفتی زر ولی خان صاحب کا بیان سنا جس میں وہ جنات سے نکاح پر کہہ رہے تھے۔ اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ جنات کا نطفہ بھی آگ کا ہوتا ہے۔ میں ڈر میں آگئی ہوں کی کہی کوئی جن میرے ساتھ غلط تو نہیں کر رہا، اور میرا اندر تو نہیں جلا دیا۔ اس کے علاوہ میں نے یہ بھی خواب میں دیکھا کہ میرا بچہ ہوتا ہے اور اکثر قبرستان اور قبریں دیکھتی ہوں۔
براے کرم مجھے ان خوابوں کی تعبیر کہے اور میرے ان حالات پر علماء کرام کیا فرماتیں ہے اور مجھے کیا کرنا چاہئے۔ میری قوت برداشت بھی اب جواب دے رہی ہے اور میری ہمت بھی ٹوٹ رہی ہے۔
جواب نمبر: 601484
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 399-44T/B=04/1442
آپ کے خواب سے اس بات کا شبہ ہوتا ہے کہ کوئی جن آپ سے تعلق رکھتا ہے ۔ آپ حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمہ اللہ کی ”منزل“ (دعاء کی کتاب ہے) کسی نیک آدمی سے پڑھواکر پانی پر دم کرائیں اور وہ پانی روزانہ صبح و شام پیتی رہیں اور سورج غروب ہوتے ہی فوراً اپنے رہنے والے کمرے میں چاروں کونوں پر چھڑک دیا کریں۔ اور رات میں سوتے وقت آمن الرسول سے آخر تک ، آیة الکرسی، قل ہوا للہ احد، قل اعوذ برب الفلق، قل اعوذ برب الناس پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تین بار اور اپنے جسم پر ہاتھ پھیر لیں۔ اور ہر فرض نماز کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم 100مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ 40 روز تک یہ عمل کریں،ان شاء اللہ یہ سب بوال دور ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند