• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 601314

    عنوان:

    عدت كا وقت كب سے شروع مانا جائے گا؟

    سوال:

    6 ڈی الحجہ 1941ھ کو شوہر کا انتقال ہوا اور تدفین اسی دن بعد نماز عصر قبل مغرب ہوئی ہے تو عدت کب سے شروع ہوگی اور کس تاریخ کو ختم ہو گی ؟

    براہ مہربانی جلد از جلد جواب دیں۔

    جواب نمبر: 601314

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:278-227/sd=4/1442

     جس دن جس وقت انتقال ہوا ہے اسی دن اسی وقت سے عدت شروع ہوچکی ہے اور جب ایک سو تیس دن مکمل ہوجائیں گے تو عدت پوری ہوجائے گی۔

    قال ابن عابدین: (قولہ: وإلا فبالأیام) فی المحیط: إذا اتفق عدة الطلاق والموت فی غرة الشہر اعتبرت الشہور بالأہلیة وإن نقصت عن العدد، وإن اتفق فی وسط الشہر. فعند الإمام یعتبر بالأیام فتعتد فی الطلاق بتسعین یوما، وفی الوفاة بمائة وثلاثین۔ ( رد المحتار: ۵۰۹/۳، دار الفکر، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند