• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 600742

    عنوان: نواسی كی شادی میں شركت كے لیے معتدہ كا گھر سے نكلنا؟

    سوال:

    شوہر کے انتقال کی وجہ سے ایک عمر رسیدہ عورت عدت میں ہے ان کی نواسی کی شادی ہے کیا کوئی صورت حال ایسی ہے کی وہ شادی میں جا سکے ، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600742

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 112-84/D=03/1442

     عدت وفات میں معتدہ کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے جب تک نفقہ کی محتاجی نہ ہو۔ پس صورت مسئولہ میں مذکورہ عورت نواسی کی شادی میں شرکت کے لئے اپنے گھر سے باہر نہ جائے نواسی خود آکر اس سے مل لے۔ قال فی الدر: ولا یخرجان منہ إلا أن تُخرَج أو یتہدم المنزل أو تخاف انہدامہ أو تلف مالہا الخ (الدر مع الرد: ۵/۲۲۵) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند