• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 600385

    عنوان: حمل كی حالت میں ہمبستری كرنا؟

    سوال:

    اگر بیوی حاملہ ہو تواس کے ساتھ ہمبستری کر سکتے ہیں اور کتنے مہینہ

    جواب نمبر: 600385

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:161-108/L=2/1442

     حاملہ بیوی سے ہمبستری کرسکتے ہیں،شرعی اعتبار سے اس میں کوئی حرج نہیں،بشرطیکہ عورت کو ضرر ونقصان لاحق نہ ہو،اسی طرح اطباء اگر کسی خاص مہینے میں صحبت کرنے سے منع کریں تو ان مہینوں میں بھی صحبت سے احتیاط کرنی چاہیے ۔ یحرم علی الزوج وطأ زوجتہ مع بقاء النکاح فیما إذا کانت لا تحتملہ لصغر أو مرض أو سمنة․․․ فعلم من ہذا کلہ أنہ لا یحل لہ وطوہا بما یودی إلی إضرارہا (شامی:۴/۳۸۱، کتاب النکاح، ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند