معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 600165
تین بچوں کے بعد آپریشن کروادینا کیسا ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مندرجہٴ ذیل مسئلہ کے بارے میں ۔ آج کل جن خواتین کی زچگی نارمل نہیں ہوتی ہے بلکہ سیزیرن ،ایسے خواتین کے لیے ڈاکٹرس صرف تین زچگی کی اجازت دیتے ہیں اور آپریشن کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ جن مستورات کی زچگی نارمل نہیں بلکہ سیزیرن ہے ، ان کے لیے تین سے زیادہ زچگی خطرے سے خالی نہیں ۔ تو اب ایسی صورت میں تین بچے ہوجانے کے بعد مکمل طور پر بچے نہ پیدا ہوں اس کے لیے آپریشن کروانا کیسا ہے ۔ بعض علماء اتنی ضرورت کے ہونے کے باوجود آپریشن سے منع کرتے ہیں ،اور کہتے ہیں کہ اس طرح آپریشن کروانا حرام ہے ۔اب آپ بتائیں کہ ہم کیا کریں ! ایک طرف ڈاکٹرس سیزیرن نہیں کرتے ہیں اور دوسری طرف علماء زچگی سے بچنے کے لیے آپریشن کو حرام قرار دیتے ہیں ۔
جواب نمبر: 600165
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 102-74/H=02/1442
آپریشن کرکے بچہ دانی (رحم) نکال دینا ہی تو ضرو ری نہیں عارضی مانع حمل کی بے شمار تدابیر ہیں ان میں سے کوئی مناسب و موٴثر مانع حمل تدبیر اختیار کرلی جائے جیسا کہ بہت سے لوگ ایسا کرلیتے ہیں اور کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ پس علماء کرام کے قول کو اختیار کرکے مانع حمل تدبیر کو اختیار کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند