• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 600127

    عنوان: كیا ماہواری كے دوران كپڑے كے اوپر سے جماع كرسكتے ہیں؟

    سوال:

    بیوی سے ماہواری کے دوران کپڑے کے اوپر سے جماع کر سکتے ہیں یا رگڑ سکتے ہیں اور دودھ منہ میں لے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 600127

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 85-97/B=02/1442

     حالت حیض میں بیوی کے ساتھ جماع کرنا ناجائز و حرام ہے۔ کپڑے کے حائل کے ساتھ بھی نہیں کرنا چاہئے؛ البتہ بیوی کا پستان منہ میں لے سکتے ہیں۔ دودھ حلق کے نیچے نہ جانا چاہئے، ایک قطرہ دودھ بھی حلق کے نیچے اتر گیا تو وہ حرام ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند