• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 59171

    عنوان: خواتین کی بحالت ناپاکی درس و تدریس

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفیان شرع متین مسئلہ ذیل میں ۱)کیا عورت حالت حیض میں بخاری شریف ودیگر کتب احادیث کا درس دے سکتی ہے ؟ ۲)کیا طالبات بحالت ناپاکی بخاری شریف و دیگر کتب احادیث کا درس لے سکتی ہیں؟ قابل ذکر یہ ہے کہ مذکورہ دونوں صورتوں میں کتب احادیث کو چھونااوراوراق حدیث پر انگلی پھیرنا ناگزیر ہے ۔

    جواب نمبر: 59171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 752-752/M=7/1436-U معلمہ حالت حیض میں بخاری شریف اور دیگر کتب احادیث کا درس دے سکتی ہے اور طالبہ بھی اس مخصوص حالت میں ان کا درس لے سکتی ہے، مگر یہ خلافِ اولیٰ ہے اور کتب احادیث میں جہاں قرآنی آیات ہوں ان کو اس حالت میں ہاتھ لگانا جائز نہیں اور معلمہ یا طالبہ کے لیے بغرض تلات پوری آیت پڑھنا بھی درست نہیں، ایک ایک کلمہ توڑ توڑ کر پڑھ سکتی ہیں، کتب احادیث کو چھونے کی گنجائش ہے۔ ویکرہ لہم مس کتب التفسیر والفقہ والسنن (ہندیہ) والتفسیر کمصحف لا الکتب الشرعیہ فإنہ رخص مسہا بالید لا التفسیر․․․ وقد جوز أصحابنا مسّ کتب التفسیر للمحدث ولم یفصلوا بین کون الأکثر تفسیرا أو قرآنا، ولو قیل بہ اعتبارا للغالب لکان حسنا (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند