• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 58885

    عنوان: میں اپنے شوہر کے ساتھ مل کر یونیورسٹی یا کالج میں باپردہ ہو کر نوکری سکتی ہوں؟ میرے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دادا دادی ہیں۔ میرے شوہر کہتے ہیں کہ آج کل کے حالات کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی میں اچھی خاتون ٹیچر کا ہونا ضروری ہے اور ہمارے حالات بھی کچھ تنگ سے ہیں۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میں اپنے شوہر کے ساتھ مل کر یونیورسٹی یا کالج میں باپردہ ہو کر نوکری سکتی ہوں؟ میرے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دادا دادی ہیں۔ میرے شوہر کہتے ہیں کہ آج کل کے حالات کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی میں اچھی خاتون ٹیچر کا ہونا ضروری ہے اور ہمارے حالات بھی کچھ تنگ سے ہیں۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 58885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 377377/Sd=7/1436-U عورت کے لیے پرد ے کے ساتھ بھی گھر سے باہر نکل کر ملازمت کرنا شریعت کی نگاہ میں پسندیدہ نہیں ہے، شریعت میں کسب معاش کی ذمہ داری مرد پر ڈالی گئی ہے، عورت کے ذمے بچوں کی دیکھ بھال، اُن کی تربیت اور گھر کے کاموں کو انجام دینا ہے، اس لیے صورت مسئولہ میں آپ گھر کے کاموں کو سنبھالیں اور بچوں کی تربیت پر توجہ دیں، دادا دادی کے ذریعے بچوں کی وہ دیکھ بھال نہیں ہوسکتی جو ایک ماں کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند