• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 58518

    عنوان: میری بیوی میرے والدین کو پسند نہیں کرتی ہے اوار ہمیشہ الگ رہنا چاہتی ہے جو مجھے پسند نہیں ہے

    سوال: میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ کام کررہا ہوں، میری کمائی ٹھیک ہے، میرا ایک بیٹاہے ، اس کا نام عماد ہے، میں اسے بہت پیار کرتاہوں، چار سال پہلے امرین شیخ سے میری شادی ہوئی تھی، وہ میرے ماموں کی بیٹی ہے، آج کل ہم اس کے والدین کے گھر کے پاس رہتے ہیں، اور میری بیوی زیادہ تر وقت اپنے میکے میں گذارتی ہے، میں نے بہت مرتبہ اس کو کہا کہ وہاں مت جاؤ، لیکن وہ میری بات نہیں سنتی ہے، میری بیوی میرے والدین کو پسند نہیں کرتی ہے اوار ہمیشہ الگ رہنا چاہتی ہے جو مجھے پسند نہیں ہے، میری ماں، بھائی اور ان کی بیوی کے بارے میں اس کا ذہن بہت خراب ہے ۔ اس معاملے ہمارا جھگڑا بھی ہوا، نیز مباشرت کے تعلق سے وہ مطمئن نہیں ہے، میں اس کو کہتاہوں کہ تم جب بھی گھر پہ میرے ساتھ رہوتو مہندی اور اچھا لباس پہنو، لیکن وہ منع کرتی ہے اور میری نہیں سنتی ، مجھے معلوم نہیں ، ایسا کیوں کرتی ہے ۔ میں اپنا گھر بدلنا چاہتاہوں ، کیوں کہ میں فلیٹ کا بہت زیادہ کرایہ دیتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ میرے والدین اور گھروالوں کے سلسلے میں اپنی بیوی کا ذہن کیسے بدلوں؟

    جواب نمبر: 58518

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 310-310/Sd=7/1436-U آپ اپنی بیوی کے ساتھ احسان اور خیرخواہی کا معاملہ کرتے رہیں، اس کی خوبیوں پر نظر رکھیں، کمی کوتاہی کو درگذر کرتے رہیں، اصلاح کے لیے نرمی کا طریقہ اختیار کریں، بیوی کے والدین کا آپ خوب احترام کریں اور گھر میں کسی معتبر ومستند ا صلاحی کتاب مثلاً: فضائل اعمال، فضائل صدقات، حیاة المسلمین وغیرہ کی تعلیم کا معمول بنالیں، ساتھ ساتھ اللہ سے دعا بھی کریں، اس سے ان شاء اللہ دھیرے دھیرے آپ کی بیوی کا ذہن دینی بن جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند