• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 58197

    عنوان: عورت کے لۓ مستقل طور پر بال اکھڑوانا

    سوال: کیا عورت کے لئے مستقل طور پر ہمیشہ کے لئے جسم کے کسی حصہ مثلا ہاتھ، بازو، ٹانگیں،ران، بغل کے بال اکھڑوانا جائز ہے ؟ اگر نھیں تو کیا بیوی کا اپنے شوہر کے لئے ایسا کرنے کی صورت جائز ھے ؟

    جواب نمبر: 58197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 471-471/M=5/1436-U بغل کے بال اکھیڑنا یا صاف کرنا بلاشبہ جائز ہے یہ امور فطرت میں سے ہے، اس لیے مطلوب اور مستحسن بھی ہے۔ لیکن عورت کو یہ کام کسی غیرمحرم سے کروانا ہرگز جائز نہیں، بازو، ٹانگ کے بال اکھاڑنا منقول نہیں، لیکن کوئی صاف کرلے تو ناجائز نہیں، ہاں خلاف ادب ہے اس لیے بچنا اچھا ہے، بیوی شوہر کی خوشنودی کے لیے ایسا کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند