• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 57815

    عنوان: کیا مسلم لڑکیوں کے لیے ملازمت ملنے والی تعلیم (ٹیکنکل ) حاصل کرنا جائزہے؟

    سوال: (۱) کیا مسلم لڑکیوں کے لیے ملازمت ملنے والی تعلیم (ٹیکنکل ) حاصل کرنا جائزہے؟ (۲) اچھی مسلمہ بننے نیز آخرت میں کامیاب ہونے کے لیے ایک مسلم لڑکی کو کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 57815

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 364-291/D=4/1436-U لڑکیوں کے لیے ملازمت کرنا شریعت کی نظر میں پسندیدہ نہیں، تعلیم بالعموم مخلوط ہوتی ہے، اورملازمت کے دوران بھی اجنبی مردوں کے ساتھ بات چیت اوراختلاط کی نوبت آتی ہے، جب کہ شریعت کا عام حکم بالغ لڑکیوں کے لیے پردہ کرنے اور گھر میں قرار پکڑنے کا ہے، پس یہ وضاحت کریں کہ مذکور فی السوال تعلیم حاصل کرنے کی لڑکی کو کیا ضرورت ہے؟ اور اس کے حاصل کرنے میں پردہ کا اہتمام او راختلاط سے اجتناب کس طرح ہوتا ہے؟ نیز ملازمت کس طرح کے کام کی ہوگی اور اس میں پردہ کا اہتمام اور اختلاط سے اجتناب کی کیا صورت اختیار کی جائے گی؟ صاف طور پر لکھیں تاکہ آپ کے سوال کا وضاحت کے ساتھ مدلل جواب دیا جاسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند