• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 57609

    عنوان: بے حجاب عورت کو پڑھانا

    سوال: ایک لڑکی تقریباً ۲۲ سے۲۵ سال کے درمیان کی جو ایک ۵۰ سے ۵۵ سال کے عربی استاذ سے پڑھتی ہے اور وہ بے حجاب ہے۔ کیا پڑھانا درست ہے، قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔ (۲) میں نے کسی کتاب جو مولانا اشرف علی تھانوی (رح) کے بیانات میں سے ہے میں پڑھا ہے کہ یہ درست نہیں۔ (اگر ہوسکے ان کا بھی حوالہ مرحمت فرمائیں)

    جواب نمبر: 57609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 403-428/L=4/1436-U بلوغت کے بعد لڑکی کے لیے حجاب ضروری ہوجاتا ہے؛ اس لیے مذکوبالا لڑکی کا بلا حجاب پڑھنا جائز نہیں، یہ عام مسئلہ ہے اس کے لیے حوالہ ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند