• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 57507

    عنوان: کیا عورت حیض کے دوران ناخن اور بال کاٹ سکتی ہے اور اذان کا جواب دے سکتی ہے؟

    سوال: کیا عورت حیض کے دوران ناخن اور بال کاٹ سکتی ہے اور اذان کا جواب دے سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 57507

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 244-244/Sd=6/1436-U حیض کی حالت میں عورت کے لیے ناخن اور بال کاٹنے کے سلسلے میں کوئی صریح جزئیہ نہیں مل سکا؛ البتہ فقہائے کرام نے جنابت کی حالت میں ناخن اور بال کاٹنے کو مکروہ لکھا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کے لیے بھی حیض کی حالت میں ناخن کاٹنا اور زیر ناف بغل کے بال صاف کرنا مکروہ ہے۔ اور حیض کی حالت میں عورت کے لیے اذان کا جواب دینا درست ہے۔ قال في الہندیة: حلق الشعر حالة الجنابة مکروہ وکذا قَصُّ الأظافیر (الفتاوی الہندیة: ۵/۴۱۴) وقال: ویجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان ونحو ذلک، کذا في السراجیة․ (الفتاوی الہندیة: ۱/۹۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند