• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 5749

    عنوان:

    حیض کے دنوں میں شریعت کا حکم عورتوں کے نماز ادا کرنے کے متعلق کیا ہے؟ ان ایام میں اور بچہ کی پیدائش کے بعد عورتوں کے لیے نماز معاف ہے یا ان کو پاک ہونے کے بعد نماز کو ادا کرنا ہوگا؟ کیا فیملی پلاننگ جائز ہے یا ناجائز؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 359=359/ م

    (۱) حیض (ماہوری خون) اور نفاس (بچہ کی ولادت کے بعد کا خون) کے ایام میں عورتوں سے نماز ساقط اور بالکلیہ معاف ہے، پاک ہونے کے بعد ان ایام کی قضاء بھی نہیں ہے، حدیث میں ہے: ?إن امرأة سألت عائشة قالت: أتقضي إحدانا صلاتھا أیام محیضھا فقالت: أحروریة أنت؟ قد کانت إحدانا تحیض فلا توٴمر بقضاء? (نسائي شریف)

    (۲) فیملی پلاننگ کا نظریہ اسلامی تعلیمات کے مخالف ہے، اس لیے ناجائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند