معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 57459
جواب نمبر: 57459
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 204-170/Sn=4/1436-U بائک یا کار چلانے میں مردوں کے ساتھ ایک گونہ مشابہت ہے اور حدیث میں ایسی عورتوں پر لعنت آئی ہے جو مردوں کے مشابہت اختیار کریں، بخاری شریف میں ہے: لعن اللہ المتشبہین من الرجال بالنساء والمتشبہات من النساء بالرجال رواہ البخاری (مشکاة المصابیح: ص۳۸) اس لیے بلاضرورت عورتوں کے لیے گاڑی چلانا درست نہیں ہے اگرچہ محرم ساتھ میں ہو۔ لا ترکب مسلمة علی سرج للحدیث،ہذا لو للتلہي ولو لحاجة غزو أو حجّ أو مقصد دیني أو دنیويّ لابدّ لہا منہ فلا بأس بہ (الدر مع الرد: ۸/۶۰۶، باب الاستبراء وغیرہ، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند