• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 56976

    عنوان: مرد اور عورت کا پردہ کیا ہوتاہے؟ حوالے کے ساتھ بتائیں تو بہتر ہوگا؟

    سوال: مرد اور عورت کا پردہ کیا ہوتاہے؟ حوالے کے ساتھ بتائیں تو بہتر ہوگا؟

    جواب نمبر: 56976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 183-234/L=2/1436-U ”پردہ“ اللہ کا حکم ہے جس کو بجالانا اوراس پر عمل کرنا عورتوں کے لیے ضروری ہے۔ (مستفاد فتاوی دارالعلوم: ۱۶/۱۸۶) آزاد عورت کا سارا بدن سر کے بالوں سے لے کر پیر کے ناخن تک ستر ہے اس کو شہوت یا مظنّہٴ شہوت سے دیکھنا حرام ہے: وقال الشامی: فحکمہ حکم النساء وہو عورة من قرنہ إلی قدمہ لا یحل النظر إلیہ عن شہوة (۹/۵۲۴ زکریا) اس لیے عورت کے لیے شریعت کا حکم یہ ہے کہ وہ اپنے گھرمیں رہے بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے پردہ کا اعلیٰ درجہ یہی ہے،اگر کسی ضرورت سے باہر نکلے تو برقع یا چادر سے اپنے چہرے کو ڈھانپ کر نکلے: قال اللہ تعالی: یا ایُّہا النبی قل لأزواجک․․․․ یدنین علیہن من جلابیبہنّ․ قال صاحب الکشاف أی یدنینہا علیہا، ویغطّین بہا وجوہہن وأعطافن (بہ حوالہ الیفات رشیدیہ: ۷۰۰) ہاں اگر چہرہ ڈھانپنے میں نقصان ہوسکتا ہو جیسے بھیڑ میں چلتے وقت یا گواہی کے وقت یا کسب وعمل کے وقت تو پھر چہرہ کھولنے کی گنجائش ہے۔ مگر ایسی صورت میں مردوں کوچاہیے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اگر کسی جگہ مرد وعورت جمع ہوں، تو ایسی صورت میں مرد وعورت ہرایک پر لازم ہے کہ وہ اجنبی مرد سے اپنی نگاہیں نیچی رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند