• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 56898

    عنوان: بیوی كے حاملہ نہ ہوسكنے كی صورت میں كنڈوم كا استعمال

    سوال: میری اہلیہ کا رحم ۳۳ سال کی عمر میں کینسر مرض کا پتا چلنے کی صورت میں آپریشن کرکے نکال دیاتھا، اس صورت میں میری اہلیہ کے حاملہ ہونے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی، ہم لوگ جب بھی ہمبستر ہوتے ہیں تو میں گندگی سے بچنے کی خاطر کنڈوم کا استعمال کرتاہوں تاکہ منی کا اخراج ہونے کی صورت میں بستر اور کپڑے خراب نہ ہو ، کیا کنڈوم استعمال کرنا جائز ہے ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 56898

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 135-101/Sn=3/1436-U صورت مسئولہ میں مذکور فی السوال مقصد کے تحت کنڈوم استعمال کرنا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ بیوی کی رضامندی بھی ہو اور ترک اس کنڈوم کا بہرحال بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند