• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 5666

    عنوان:

    میری بیوی ذیابیطس اور خون کے دباؤ کی مریضہ ہے، میرے چار بچے ہیں۔ اب میں مانع حمل طریقہ اختیار کرنا چاہتا ہوں۔ کیا ایسا طریقہ استعمال کرسکتاہوں، جیساکہ ڈاکٹر نے میری بیوی کی خرابی صحت کی وجہ سے بچہ کی پیدائش سے منع کیا ہے۔ برائے کرم مجھے قرآن اور حدیث کی روشنی میں مشورہ دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 242=242/ م

    اگر ماہر، دین دار ڈاکٹر کا مشورہ ہے کہ آئندہ ولادت کی صورت میں بچہ یا اس کی ماں کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے تو ایسی حالت میں عارضی مانع حمل طریقہ مثلاً کنڈوم وغیرہ اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔ ایسا مانع حمل طریقہ اپنانا جس سے دائمی طور پر قوت تولید ختم ہوجائے جیسے نسبندی یا آپریشن کرانا یہ درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند