• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 55980

    عنوان: تنگ کپڑوں میں نماز

    سوال: کسی خاتون نے ایسی قمیض پہنی ھو جس کے چاک کھلے ھوئے ھوں یا قمیض گھٹنوں تک یا اس سے تھوڑے نیچے آتی ھو، کیا اس صورت میں تنگ چوڑیدار پجامہ میں نماز ھوجاتی ھے یا لوٹانی پڑے گی؟ عورت کے لیئے کسی طرح کے تنگ لبلس میں نماز ادا کرنے سے فرض ادا ھوجاتا ھے یا نماز لوٹانی پڑے گی؟

    جواب نمبر: 55980

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1933-1647/B=12/1435-U عورتوں کے لیے ایسا چوڑی دار پاجامہ پہننا جس سے جسم کی ساخت نظر آئے، احادیث میں منع فرمایا گیا ہے، اگر عورت اپنے گھر کے اندر یہ پاجامہ پہن کر نماز پڑھ لے یا تنگ لباس پہن کر نماز پڑھ لے تو اس کی نماز ہوجائے گی، اس کا فریضہ ادا ہوجائے گا، البتہ عورت کے لیے ایسا لباس پہننا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند