• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 55771

    عنوان: عدت كونسی تاریخ میں پوری ہوگی؟

    سوال: محمد عامر کا انتقال ۱۶ جولائی 2014 ، شام چار بجے ہوا، ان کی بیوی کی عدت کب پوری ہوجائے گی؟ محمد عامر کی بیوہ عامر کی حیات میں اپنے دیور شاہد ،شکیل، شاہنواز اور اپنے سسر کے بھائی سے پردہ نہیں کرتی تھی، لیکن عدت کے درمیان پردہ کرتی ہے اور کہتی ہے عدت پوری ہونے کے بعدپردہ نہیں کروں گی ، اس کے بارے میں کیا فتوی ہے؟

    جواب نمبر: 55771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1549-1213/H=12/1435-U (۱) تقویم (کیلنڈر) سامنے رکھ کر دن شمار کرلیں جس تاریخ میں ایک سو تیس دن وفات محمد عامر مرحوم پر گذر کر پورے ہوں گے اس تاریخ میں دن کے چار بجے عدت پوری ہوجائے گی، اگر بیوی حمل سے ہو تو عدت بچہ پیدا ہونے پر ختم ہوگی۔ (۲) سسر کا بھائی دیور اور جیٹھ سب غیرمحرم ہیں ان سے عدت اورغیر عدت دونوں حالتوں میں پردہ واجب ہے پہلے سے پردہ نہ کرتی تھیں تب بھی پردہ کا حکم ساقط نہیں ہوتا فتویٰ یہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند