معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 55656
جواب نمبر: 55656
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 61-61/Sd=11/1435-U (۱) غیرمحرم مردں کے سامنے عورت کے لیے اپنے سر کو ڈھانکنا فرض ہے؛ البتہ محرم مردوں کے سامنے فقہائے کرام نے سر کھولنے کی اجازت دی ہے؛ لیکن بغیر کسی وجہ کے سر کھلے رکھنا اچھا نہیں ہے، حیا کا مقتضی یہ ہے کہ عورت محرم کے سامنے بھی سر ڈھانک کر رہے۔ (۲) اپنے شوہر کے سامنے عورت کا دوپٹے کے بغیر رہنا اگرچہ جائز ہے؛ لیکن بلا ضرورت ہروقت سر کھول ہی کر رہنا شوہر کے ادب واحترام کے خلاف ہے۔ قال الحصکفی: وللحرة جمیعُ بدنہا حتی شعرہا النازل في الأصح، قال ابن عابدین: قولہ: ”النازل“ أي عن الرأس وقیَد بہ؛ إذ لا خلافَ فیما علی الرأس․ (الدر المختار مع رد المحتار: ۲/۷۱، کتاب الصلاة، مطلب في ستر العورة) وقال الحصکفي: ومن محرمہ إلی الرأس (الدر المختار مع رد المحتار: ۹/ ۴۴۷، کتاب الحظر والإباحة، فصل في النظر والمسّ ط: دار إحیاء التراث العربي، بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند