• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 5494

    عنوان:

    کیا ایام کے دونوں میں عورت اسلامی کتابیں اور تسبیحات پڑھ سکتی ہے یا اذان کا جواب دے سکتی ہے؟

    سوال:

    کیا ایام کے دونوں میں عورت اسلامی کتابیں اور تسبیحات پڑھ سکتی ہے یا اذان کا جواب دے سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 5494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 721/ ب= 609/ ب

     

    جی ہاں ایام کے دنوں میں عورتیں اسلامی کتاب پڑھ سکتی ہیں۔ البتہ آیات قرآنی پر ہاتھ نہ رکھنا چاہیے۔ تسبیحات بھی پڑھ سکتی ہیں۔ اذان کا جواب بھی دے سکتی ہیں۔ ان ایام میں صرف قرآن پڑھنا اور چھونا ان کے لیے منع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند