• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 54783

    عنوان: اگر دوا سے چانس مل سکتا ہے اور خون بند ہوسکتا ہے او رحمل بھی محفوظ رہ سکتا ہے تو ضرور علاج کریں

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میری بیوی دو مہینے کے حمل سے تھی، اس کو خون آنے لگا ، سونوگرافی کے بعد معلوم ہوا کہ خون کی گانٹھ ہے اور بچہ دانی کا منہ کھلا ہوا ہے، ڈاکٹرسے مشورہ کرنے کے بعد دوائی سے چانس مل سکتاہے اور بچہ بچ سکتاہے؟مگر سو فیصد کے بارے نہیں کہہ سکتے ہیں؟اب پتا کرنا ہے کہ بہتر کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 54783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1542-1273/B=10/1435-U اگر دوا سے چانس مل سکتا ہے اور خون بند ہوسکتا ہے او رحمل بھی محفوظ رہ سکتا ہے تو ضرور علاج کریں، خون بند ہوجائے تو حمل کی حفاظت کا امکان بھی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند