• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 54694

    عنوان: بچے كی پیدائش کے ۴۰/ دن بعد ۳ روزے بھی رکھے اور تیسرے دن پھر خون آیا کیا اس صورت میں روزے رکھ سکتی ہے؟

    سوال: میری بیوی بچے پیدائش کے ۴۰/ دن بعد ۳ روزے بھی رکھے اور تیسرے دن پھر خون آیا کیا اس صورت میں روزے رکھ سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 54694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1244-1244/M=10/1435-U صورت مسئولہ میں اگر آپ کی بیوی کو ولادت کے بعد ۴۰/ دن تک مسلسل خون آتا رہا تو اب اسی حالت میں روزہ رکھتی رہے کیوں کہ نفاس (ولادت کے بعد آنے والا خون) کی اکثر مدت ۴۰/ دن ہے، اس کے بعد بھی خون آیا ہے تو وہ استحاضہ ہے اور استحاضہ کی حالت میں نماز، روزہ معاف نہیں بلکہ غسل کرکے نماز پڑھے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند