• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 54513

    عنوان: ایک عورت شادی شدہ ہے، اس کے شوہر کا انزال کا دورانیہ دو سیکنڈ ہے جس میں عورت کی خواہش پوری نہیں ہوتی ہے۔

    سوال: ایک عورت شادی شدہ ہے، اس کے شوہر کا انزال کا دورانیہ دو سیکنڈ ہے جس میں عورت کی خواہش پوری نہیں ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس بارے میں کیا حکم ہے؟ عورت اپنے شوہر کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتی ہے تو کیا وہ اپنے ہاتھ سے اپنی خواہش پوری کرسکتی ہے؟ شوہر کی غیرموجودگی میں؟

    جواب نمبر: 54513

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1363-919/L=11/1435-U مشت زنی کرنا شرعاً حرام ہے؛ اس لیے اس کی اجازت نہ ہوگی؛ البتہ بوقت مباشرت شوہر کے انزال کے بعد شوہر ہی کے ساتھ لپٹ کر اپنی خواہش پوری کرلے تو اس حد تک اجازت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند