• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 53450

    عنوان: حیض کے پاک ہونے کے بعد جو نمازیں چھوٹ گئی ہیں کیا ان کو ادا کرنا ہے؟ اگر ادا کرنا ہے توکیا پوری نماز ادا کرنا ہے؟

    سوال: حیض کے پاک ہونے کے بعد جو نمازیں چھوٹ گئی ہیں کیا ان کو ادا کرنا ہے؟ اگر ادا کرنا ہے توکیا پوری نماز ادا کرنا ہے؟

    جواب نمبر: 53450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 968-947/N=8/1435-U جی ہاں! حیض سے پاک ہونے کے بعد جو نماز چھوٹ گئی ہو اسے ادا کرنا لازم ہے، البتہ وقت کے بعد صرف فرض اور وتر پڑھی جائے گی، سنتیں نہیں، ہاں اگر فجر کی نماز قضا ہوگئی تو اس دن زوال سے پہلے پہلے پڑھنے کی صورت میں سنت اور فرض دونوں ادا کی جائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند