معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 53442
جواب نمبر: 53442
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1073-875/H=8/1435-U محرم شرعی بحق عورت وہ مرد ہوتا ہے کہ جس سے ہمیشہ ہمیش کے لیے نکاح حرام ہو، جیسے بیٹا، بھائی، چچا عورت کا اپنا سگا بھتیجہ اپنا سگا بھانجہ وغیرہ اور شوہر کا سگا بھتیجہ اور بھانجہ چچی اور ممانی کے حق میں محرمِ شرعی نہیں ہوتے کیونکہ چچا اور ماموں کے انتقال اورعدت گذرنے کے بعد چچی اور ممانی سے نکاح درست وحلال ہوجاتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند