• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 53392

    عنوان: کیا عورتوں کے لیے مصنوعی زیورات جیسے انگوٹھی، ہار، کان کی بالی وغیرہ پہننا ممنوع ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا عورتوں کے لیے مصنوعی زیورات جیسے انگوٹھی، ہار، کان کی بالی وغیرہ پہننا ممنوع ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 53392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1083-888/H=8/1435-U مصنوعی زیورات مذکورہ فی السوال کا پہننا ممنوع نہیں ہے البتہ اگر کسی زیور کی بناوٹ غیرمسلم عورتوں کے مخصوص انداز کی ہو تو اس طرح زیورات سے اجتناب چاہیے، کوئی اشکال رہے تو اسکو صاف واضح انداز پر لکھ کر دوبارہ معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند