• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 52195

    عنوان: سالی کا شوہر آپ کی بیوی کے حق میں غیرمحرم ہے

    سوال: میں جانتاہوں کہ بیوی کی بہن کا شوہر محرم نہیں ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ جب میں آفس جاتاہوں تو میری بیوی کبھی کبھار اپنی بہن کے گھر جاتی ہے اور گھریلو کام میں اس کا ہاتھ بٹاتی ہے، جب کہ میری سالی کا شوہر دن رات گھرسے باہر کام کر تاہے تو کیا میری بیوی کا میرے بغیر جانا اور اپنی بہن اور اس کے شوہر کے ساتھ وقت گذارنا حرام ہے؟مجھے اپنی بیوی پر یقین ہے، براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 52195

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 620-494/D=6/1435-U سالی کا شوہر آپ کی بیوی کے حق میں غیرمحرم ہے جس سے پردہ کرنا واجب ہے، اگر آپ کو یقین ہے کہ بیوی بہن کے گھر پردے کے ساتھ رہتی ہوگی اور کسی قسم کی بے احتیاطی نہیں ہوگی تو آپ کی اجازت سے بیوی بہن کے گھر جاسکتی ہے اور اگر آپ کی اجازت نہیں ہے تو جانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند