• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 52038

    عنوان: مجبوری میں اسقاط حمل

    سوال: میری بہن ہے اور اس کے سسرا ل والے ایک جھوٹے لوگ ثابت ہوئے ہیں اور لڑکا اپنے گھر میں سب کو مار پیٹ کرتاہے ، لڑکا بھی گونگا ہے اور لڑکی بھی گونگی ہے (مطلب نہ سن سکتی ہے اور نہ بول سکتی ہے)ڈاکٹر کے مطابق چھ ہفتے کا حمل ہے ۔ اب ہم ایسے جھوٹے اورمکار لوگوں سے رابطہ کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ سوال پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ کیا اسلام ہمیں حمل واش (اسقاط) کی اجازت دیتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 52038

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 956-771/B=6/1435-U صورتِ مذکورہ میں حمل کے اسقاط کی اجازت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند