• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 51996

    عنوان: میری عمر ۲۸ سال ہے اور میری شادی ہوئے تین سال ہوگئے ہیں،اب تک میری کوئی اولاد نہیں ہے، میری بیوی کو کچھ مسئلہ درپیش ہے، اس لیے حمل نہیں ٹھہر سکتا

    سوال: میری عمر ۲۸ سال ہے اور میری شادی ہوئے تین سال ہوگئے ہیں،اب تک میری کوئی اولاد نہیں ہے، میری بیوی کو کچھ مسئلہ درپیش ہے، اس لیے حمل نہیں ٹھہر سکتا۔ میرا سوال یہ ہے کہ ہم ایک بچہ کو گود لینا چاہتے ہیں جس کے والد نے صرف شادی کے دو مہینے کے بعد ہی اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی اور بچے کو اپنانے سے انکار کردیا تھا، نیز بچے کی ماں بھی بچہ کو رکھنے کے لیے راضی نہیں ہے کیوں کہ وہ بہت غریب ہے، ہم لوگ اس بچے کو گود لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، براہ کرم، بتائیں کہ کیا ہم اس بچے کو گود لے سکتے ہیں؟اور کیا ہم اس کو اپنا نام دے سکتے ہیں اور ہر ایک کو بتا سکتے ہیں کہ یہ ہمارا بچہ ہے؟

    جواب نمبر: 51996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 821-692/B=6/1435-U آپ اس بچے کو گود لے سکتے ہیں، لیکن اس کی ولدیت میں اپنا نام نہیں لکھواسکتے، یہ لڑکا آپ کی جائداد میں وارث بھی نہ ہوگا۔ اور بالغ ہونے کے بعد آپ کی بیوی سے پردہ بھی کرنا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند